۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عراق

حوزہ/ عراقی پولیس نے ملک کے دارالحکومت بغداد میں ایک ڈرون کو مار گرایا جو کربلا جانے والے زائرین کی جاسوسی کر رہا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکورٹی فورسز زائرین اربعین کی حفاظت میں شب و روز، دل و جان سے مصروف ہیں۔

عراقی پولیس نے ملک کے دارالحکومت بغداد میں ایک ڈرون کو مار گرایا جو کربلا جانے والے زائرین کی جاسوسی کر رہا تھا۔

شفق نیوز ویب سائٹ کے مطابق عراقی پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ ملکی پولیس نے دارالحکومت بغداد میں اس ڈرون کو مار گرایا جس کی کوئی قانونی اجازت نہیں تھی اور وہ زائرین کی جاسوسی کر رہا تھا، اس کا تعلق شدت پسند دہشت گرد گروپ سے بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح مشرقی بغداد کے علاقے الغدیر میں ایک ڈرون کو کربلا جانے والے زائرین کے سروں پر پرواز کرتے دیکھا گیا، اس کے پاس کوئی قانونی اجازت نہیں تھی اور وہ زائرین کی مسلسل جاسوسی میں مصروف تھا، اسے کنٹرول کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے کربلا جانے والے زائرین کی سیکورٹی کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں، زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بڑی تعداد میں عراقی سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے، امام حسین علیہ السلام کا چہلم جسے اربعین بھی کہا جاتا ہے، اس سال عراق میں 6 ستمبر 2023 کو منایا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .